Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مونیخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے سلسلے میں اتفاق کیا. ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے تہران اور نئی دہلی کے درمیان ہمہ جہتی تعلقات کے فروغ کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے تیار ہے جن کے بارے میں معاہدہ ہوچکا ہے۔

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی افغانستان میں ایسی وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا جس میں تمام افغان قومیں اور سیاسی گروہ شامل ہوں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیرخارجہ نے بھی ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئےلائن آف کریڈٹ شروع کرنے پر زور دیا۔ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلنے کے باوجود میونخ سیکورٹی کانفرنس منعقد ہوئی ہے جو اٹھارہ سے بیس فروری تک جاری رہے گی اور اس میں کچھ ملکوں کے سربراہان مملکت اور وزراء بھی موجود ہیں۔

ٹیگس