Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • تنظیم اوپیک کے اراکین اور تیل برآمد کرنے والے دوسرے ممالک کا اجلاس سترہ نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوا۔
    تنظیم اوپیک کے اراکین اور تیل برآمد کرنے والے دوسرے ممالک کا اجلاس سترہ نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوا۔

کویت کے نائب وزیر پیٹرولیم طلال العذبی نے دوحہ میں منعقد ہونے والے اوپیک تنظیم کے حالیہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور موقف فعال اور تعمیری قرار دیا۔

شانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت کے نائب وزیر پیٹرولیم طلال العذبی نے جمعرات کو دوحہ میں منعقد ہونے والے اوپیک تنظیم کے اجلاس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار تعمیری تھا۔

کویت کے نائب وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایرانی وفد نے اس اجلاس میں عالمی منڈیوں کے حالات کا صحیح ادراک کرتے ہوئے اوپیک تنظیم کے دیگر اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا سترہ نومبر کو دوحہ میں ہونے والے اس اجلاس کے تیس نومبر کو ویانا میں ہونے والے اجلاس پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ اٹھائیس ستمبر کو اوپیک تنظیم کی الجزائر نشست میں اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل اور توانائی کے وزراء نے فیصلہ کیا کہ وہ اوپیک کے سیکرٹریت کی تجویز پر تیل کی یومیہ پیداوار کم کر کے بتیس اعشاریہ پانچ ملین بیرل کر دیں گے اور اس کے مطابق رکن ملکوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے جمعرات کو کہا کہ تیس نومبر کو ویانا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل اور توانائی کے وزراء کا اتفاق رائے تک پہنچنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔  

 

   

         

ٹیگس