Dec ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

ایران کی قومی تیل کمپنی اور روسی گیس کمپنی، گاز پروم کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ اور روس کے وزیر توانائی کی موجودگی میں ایران کی قومی تیل کمپنی اور روسی گیس کمپنی، گاز پروم کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں-

ایران کی قومی تیل کمپنی کی نمائندگی میں مرکزی علاقوں کی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائرکٹر سلبعلی کریمی اور روسی گیس کمپنی، گاز پروم کے مینیجنگ ڈائریکٹر الیگزینڈر ڈکوف نے اس سمجھوتے پر دستخط کئے-

ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے روسی وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اس سمجھوتے پر دستخط کے ساتھ ہی جن فیلڈز کا جائزہ لینا، روسی کمپنیوں کو سونپا گیا ہے وہ تقریبا سات فیلڈز ہیں اور اس طرح سے ایران کے تیل کی فیلڈز کا جائزہ لینے میں روس کا حصہ، سب سے زیادہ ہے-

ایران کے وزیر پٹرولیم نے تیل کی منڈی میں روس کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونی رابطے، اوپک کے حالیہ فیصلے پر اثر انداز رہے ہیں- 

ٹیگس