Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • تہران میں بین الاقوامی آئل کانفرنس کا آغاز

تہران میں ایران اور دنیا کی نجی آئل صنعتوں کی اعلی عہدیداروں کی شرکت سے آئل کانفرنس دو ہزار سترہ، شروع ہو گئی۔

تہران میں آئل کانفرنس دو ہزار سترہ کے انعقاد کا مقصد تیل کی صعنتوں میں نجی شعبے اور بین الاقوامی تعاون و سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنا ہے۔
اس کانفرنس میں تیل و گیس کی صنعتوں کے مختلف شعبوں سے آگاہی اور ان شعبوں میں دو طرفہ اور چند جانبہ تعاون کی توسیع کے طریقوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
تہران میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر اس کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی درجنوں غیر ملکی کمپنیوں نے اس کانفرنس میں شرکت اور ایران کے تیل کی صنعت کے نجی شعبے سے آگاہی و واقفیت میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن میں مختلف کمپنیوں منجملہ شیل، سیمینس، ہربرٹ اسمیت، اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز، ارنسٹ اینڈ ینگ وغیرہ جیسی کمپنیوں کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔

 

ٹیگس