Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران سے تیل کی برآمدات میں بھاری اضافہ

ایشیا کے چار سب سے بڑے تیل صارفین نے دسمبر دوہزار سولہ میں ایران سے تیل کی درآمدات میں دوگنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے

 روئٹر کی رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار سولہ میں ایشیا کے چار سب سے بڑے تیل استعمال کرنےوالے  ملکوں نے دسمبر دو ہزار پندرہ کی نسبت تیل کی درآمدات میں سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس جنوبی کوریا نے ایران سے دوہزار سولہ کے آخری مہینوں میں سات گنا زیادہ اور ہندوستان نے تین گنا زیادہ خام تیل درآمد کیا - سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر دوہزار سولہ میں چین ، ہندوستان ، جنوبی کوریا اور جاپان نے روزانہ ایک ملین آٹھ لاکھ نوے ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا- دسمبر دوہزار سولہ میں جاپان نے ایران سےتیل کی درآمدات میں چالیس فیصداضافہ کر کے روزانہ دولاکھ چھیالیس ہزار دوسوتینتالیس بیرل تیل درآمد کیا جبکہ چین نے تیس فیصد درآمدات بڑھا کر روزانہ چھے لاکھ نواسی ہزار پانچ سو تیس بیرل تیل درآمد کیا - ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اس مدت میں ایران سے بالترتیب روزانہ پانچ لاکھ چھیالیس ہزار چھے سو بیرل اور چارلاکھ دس ہزار تین سو ستاسی بیرل خام تیل درآمد کئے ہیں - ایران کے  تیل کی برآمدات میں اضافہ ، جامع مشترکہ ایکشن پلان کا ایک نتیجہ شمار کیا جاتا ہے -

ٹیگس