ایران پاکستان تجارتی کونسل کا اجلاس
Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔
اس دو روزہ اجلاس میں، ایران اور پاکستان کے درمیان ترجیحی ٹریڈ ٹیرف معاہدے اور دونوں ملکوں کے درمیان آزدانہ تجارت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس دسمبر دوہزار سولہ کو تہران میں ہوا تھا جس میں، سن دوہزار چھے کے ترجیحی ٹریڈ ٹیرف معاہدے پر عملدرآمد اور آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
اس وقت ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے برابر ہے اور دونوں ممالک اس میں اضافے کی راہوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔