معدنی صنعت کی عالمی نمائش"IranConMin2017 " کا آغاز
معدنیات، معدنی صنعتوں سے متعلق تیرہویں عالمی نمائش ایران کان مائن دو ہزار سترہ تہران میں شروع ہو گئی۔
چار روز تک جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد ایران میں معدنیات اور معدنی صنعتوں میں پائی جانے والی گنجائشوں سے روشناس کرانا، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کی ترغیب دلانا اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
اس نمائش میں ایک سو چھیالیس ایرانی اور ایک سوانتالیس غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسپین، آسٹریلیا، آسٹریا، اٹلی، جنوبی افریقہ، جرمنی، تائیوان، ترکی، چین، سنگاپور، سوئزرلینڈ، جنوبی کوریا اور پولینڈ جیسے ممالک کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
جرمنی، اٹلی اور چین جیسے ممالک ایران کان مائن دو سترہ میں گروپ آف کمپنیز کی شکل میں شریک ہیں۔
ایران کان مائن دو ہزار سترہ کے موقع پر معدنیات اور معدنی صنعتوں کے ماہرین اور تاجروں کے لیے مختلف تربیتی اور تعارفی ورکشاپ اور کانفرنسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔