شمال جنوب کوریڈور ریلوے ٹریک ایک فیز کا افتتاح
Mar ۲۷, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
ایران اور آذربائیجان کے درمیان آستارا آستارا ریلوے لائن کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
شمالی ایران کے شہر آستارا کو جنوبی آذربائیجان کے شہر آستارا سے ملانے والی اس ریلوے لائن کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے ریلوے حکام بھی شریک تھے۔ آستارا کے گورنر یونس رنجکش نے کہا ہے کہ آستارا آستارا ریلوے لائن کا منصوبہ شمال جنوب کوریڈور کے عالمی روٹ، نوسٹراک کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ قزوین رشت ریلوے لائن اور رشت آستارا ریلوے لائن کو نوسٹراک نیٹ ورک سے جوڑے جانے کے بعد ہندوستان اور مشرقی ایشیا سے سامان رسد کی روس کو ترسیل پینتالیس روز سے کم ہوکے پچیس دن ہو جائے گی۔واضح رہے کہ آستارا آرستار ریلوے لائن کا روٹ دس کلو میٹر طویل ہے جس میں سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر کا حصہ ایران اور باقی ساڑھے آٹھ کلومیٹر جمہوریہ آذربائیجان میں واقع ہے۔