ہندوستان ایران سے ایک ملین بیرل اضافی تیل خریدے گا
ہندوستانی کمپنی بھارت پیٹرولیم نے ایران سے ایک ملین بیرل اضافی تیل خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کے پیٹرولیم کے ذریعے نے نیوز ایجنسی رویٹرز کو بتایا ہے کہ بی پی سی ایل نے نیشنل ایرانین آئل کمپنی سے مزید ایک میلن بیرل خام تیل خریدنے کی درخواست کی ہے۔رویٹرز کے مطابق مذکورہ ہندوستانی کمپنی ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ لاگو ہونے سے پہلے پہلے ایران سے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تہران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پابندیاں نوے سے ایک سو اسی روز کے اندر دوبارہ عائد کردی جائیں گیہندوستان چین کے بعد ایران سے خام تیل خریدنے والے دوسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے امریکی پابندیوں کے پچھلے دور میں بھی ہندوستان ایران سے تیل خریدتا رہا ہے۔ہندوستان امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاملات کو جاری رکھنے کی غرض سے ایک اقتصادی وفد بھی تہران بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کی وزیر خارجہ نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتا۔