ایرانی اسٹیل کی برآمدات میں اضافہ
Jul ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق روان سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ایرانی خام سٹیل کی برآمدات کی شرح میں 25 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کر دیا کہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران 21 ملین اور 800 ہزار ٹن خام اسٹیل برآمد کر کے دنیا کے 65 پیداوار کرنے والے ممالک کے زمرے میں 13 ویں پوزیشن حاصل کر لی.
اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ایران آئندہ سات سالوں تک 55 ملین ٹن سٹیل پیداوار کے ساتھ دنیا کی ساتویں پوزیشن حاصل کرے گا.
اس سے پہلےعالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ ایران نےرواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں دنیا کے 66 ملکوں کے مقابلے میں 11ویں پوزیشن حاصل کی ہے.