Aug ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی اسٹیل برآمدات میں اضافہ

ایران نے گزشتہ 4 ماہ میں 24 لاکھ ٹن سے زائد خام سٹیل برآمد کی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں خام اسٹیل مینوفیکچررز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے چار مہینوں میں 24 لاکھ 87 ہزار ٹن خام سٹیل بیرون ملک برآمد کی گئی ہے.

گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جو عالمی سطح پر بھی ایک قابل ذکر اضافہ ہے.

گزشتہ سال خام اسٹیل کی برآمدات 90 لاکھ ٹن رہی جبکہ جاری سال کے صرف پہلے چار مہینوں میں ایران نے اس شعبے کے پیداوار میں مزید اضافہ کیا.

ٹیگس