امریکہ میں تیل کی قیمت میں اضافہ
Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے اور ایران کے تیل کی برآمدات روکنے کی واشنگٹن کی کوشش کا پہلا اثر نمایاں ہونے کے بعد نیویارک کی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں استعمال ہونے والے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈئیٹ کی قیمت، نواسی سینٹ کے اضافے کے ساتھ اڑسٹھ ڈالر، بہتّر سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔گذشتہ ہفتے تیل کی قیمت میں کمی آنے کا سلسلہ رک گیا اور نیویارک و لندن کی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔تیل کی قیمت میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ امریکہ، ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کے تیل کی برآمدات روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران، تیل پیدا کرنے والا اوپیک کا تیسرا بڑا ملک ہے۔