Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا ایران کے لئے شپنگ لائن کے قیام کا خواہاں

تہران میں متعین آسٹریلیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ممالک کے درمیان شپنگ لائن کھولے جانے کا خواہاں ہے۔

ایران کے محکمہ صنعتی ترقی و تعمیر نو کے ڈائریکٹروں نے ایک ملاقات کے موقع پر آسٹریلیا کے سفیر یان بیگز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل فاصلے کے پیش نظر باہمی تجارتی لین دین کے لئے نئی شپنگ لائن کے قیام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایران اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے نئے میکنزم کی تیاری کے ساتھ مشترکہ پورٹ کی تعمیر کو بھی ضروری قرار دیا۔
آسٹریلیا کے سفیر نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے گورنر کے ساتھ ایک ملاقات میں تجارتی، جہاز سازی اور مچھلی پالنے کے شعبوں میں اس صوبے کی اعلی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ان شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ٹیگس