Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان مشترکہ چیلنجز اور دشمنوں کے مقابلے پر متفق

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل سیکرٹری سے ملاقات میں کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کو مشترکہ چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔

 سحرنیوز/ایران   آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری «ڈاکٹر علی لاریجانی» نے اسلام آباد کے اپنے سرکاری دورے کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر «سردار ایاز صادق» سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 پاکستانی قومی اسمبلی کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اس ملاقات کے حوالے سے جاری شدہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون، علاقائی سلامتی کے مسائل، پارلیمانی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے معاملے پر متحد ہو کر ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران  کے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے بارے میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کے مثبت بیانات اور موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کے دوران پاکستانی عوام، حکومت اور پارلیمنٹ کی حمایت کی قدردانی کی۔

لاریجانی نے ایران، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریم ورک علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

ٹیگس