ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے عراقچی کی ملاقات، تعلقات پر تبادلۂ خیال
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ ہیگ کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ وان ویل سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عراقچی نے کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی ادارے کے اجلاس کے موقع پر ڈیوڈ وان ویل سے ملاقات اور بات چیت کی۔
سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا کہ بین الاقوامی سطح کی تیزرفتار تبدیلیوں اور عالمی تعلقات پر مسلط یکطرفہ اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کے اس دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام حکومتیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنائيں اور قانون توڑنے اور غنڈہ گردی پر مبنی بعض عالمی کھلاڑیوں کی حرکتوں کا مقابلہ کریں۔
وزیر خارجہ عراقچی نے اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں پر بعثی عراق کے آمر صدام کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ہزاروں عوام کی شہادت اور زخمی ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بالخصوص ہالینڈ اور جرمنی نے صدام کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے تھے اور آج انہیں اس سلسلے کی قانونی کارروائی میں جوابدہ ہونا پڑے گا۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok