غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے: اردن کے وزیر خارجہ
Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ اردن مغربی ایشیا میں منصفانہ امن کا خواہاں ہے اور ان کے بقول یہ ہدف دو ریاستی راہ حل کے تحت فلسطینی عوام کو اپنے حقوق دلانے کے ذریعے حاصل ہوسکتا ہے۔
ایمن الصفدی نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حالات دھماکہ خیز اور مزید کشیدگی کی جانب جا رہے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok