ایرانی پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ
Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
گزشتہ 4 دہائیوں میں ایرانی پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 40 سالوں کے دوران، بجلی کی پیدواری صلاحیت 5۔11 گنا اضافے کیساتھ، 80 ہزار 78 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی بجلی کی صنعت کی کارکردگی معیارات کے مطابق گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران، ملک کی آبادی دوگنی ہونے کے باوجود بجلی کی صنعت کے اکثر شعبوں کی صلاحیتوں میں 11سے 27 گنا تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایران بجلی پیدا کرنے والے دنیا کے اہم ترین ممالک کے صف میں کھڑا ہے، اس وقت ایران بجلیکی پیداوار کے لحاظ سے مشرق وسطی کا پہلے جبکہ عالمی سطح پر چودھویں نمبر پر ہے۔
ایران نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود برقی توانائی میں نمایاں ترقی کرکے دنیا کو دکھادیا ہے کہ مغربی پابندیوں کا ایران کی صنعت بالخصوص بجلی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔