Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ کے لئے افغانستان کی 570 ٹن اشیا کی روانگی

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کی موجودگی میں اس ملک کی برآمداتی اشیا کی پہلی کھیپ ایران کی چابہار بندرگاہ کے لئے روانہ ہو گئی۔

اس موقع پر چابہار سمجھوتے کے تینوں فریق ملکوں کے بعض عہدیدار اور اسی طرح علاقے کے مختلف ملکوں کے سفرا بھی موجود رہے۔

افغانستان میں ایران کے سفیر محمد رضا بہرامی نے ایک بیان میں ایران و افغانستان کے خوشگوار تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی برآمداتی اشیا کی پہلی کھیپ کی چابہار بندرگاہ کے لئے روانگی سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ علاقہ، اچھے اقتصادی اقدامات عمل میں لائے جانے کی بخوبی توانائی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی اشیا کی یہ کھیپ، چابہار بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان کی تین بندرگاہوں کے لئے روانہ ہو گی۔

ٹیگس