Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان، امریکی تیل پابندیوں سےاستثنی حاصل کرنے میں کوشاں

ہندوستان چھوٹ کی مدت بڑھانے کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔

ہندوستانی محکمہ تیل کے سنیئر عہدیدارایم ایم کوتی نے روسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جس کا مقصد ایرانی تیل کی خریداری کے لئے امریکہ سے ملنے والی استثنی کی مدت میں اضافہ کرنا ہے. انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی تیل کی خریداری سے متعلق امریکہ سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ امریکہ، ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک لائے گا اور اس کے علاوہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔

 

ٹیگس