ایرانی تیل کی خریداری میں چار گنا اضافہ
Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
جنوبی کوریا نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کو چار گنا بڑھایا ہے۔
کورین نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، جنوبی کوریا نے رواں سال فروری کے دوران جنوری کے مقابلے میں ایران سے تیل لینے کے عمل میں چار گنا اضافہ کیا ہے.
جنوبی کوریا کے حالیہ اعداد و شمار کے تحت، اس نے فروری میں 467 ملین ایرانی تیل درآمد کیا ہے جبکہ جنوری کے دوران کوریا نے 101 ملین ڈالرمالیت پر مبنی ایرانی تیل خریدا تھا.
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی تیل برآمدات کے خلاف امریکی کوششوں کے باوجود مختلف ممالک نے ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھا ہوا ہے.