May ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران Infliator کی تیاری میں خودکفیل ہو گیا

ایران دل کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی سرنج انفلی ایٹر کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا۔

 سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے شعبہ فروغ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اسما‏عیل خان میرزا نے بتایا ہے کہ کرج سٹی میں انفلی ایٹر کی پروڈکشن لائن نے اپنی پوری گنجائش کے ساتھ پیداوار شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارخانے میں سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار انفلی ایٹر تیار کیے جا رہے ہیں اور اب ہمیں یہ سرنج باہر سے منگانے کی ضرورت نہیں۔
انفلی ایٹر کا استعمال، اینجیوپلاسٹی اور دل کی شریانوں کو کھولنے کے لیے اسٹینٹ کے عمل میں کیا جاتا ہے۔
تہران میں دل کے پانچ بڑے اسپتالوں نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے انفلی ایٹر کے معیار اور کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس