Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی غیرپیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ نے کہا ہے کہ غیرپٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے

ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ  فرہاد دژپسند نے تہران میں پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنے والے صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برآمدات میں آسانیاں پیدا کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات اکسٹھ ارب ڈالر تھی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ شدید پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر پیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے وزیراقتصاد و خزانہ نے کہا ہے کہ تیل کو بجٹ سےحذف کرنے کے لئے دوسرے ملکوں کی مانند ہمیں بھی آمدنی کا ذریعہ ٹیکس کو بنانا پڑےگا۔

غیرپیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کی رکاوٹیں دور کرنے کے بارے میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرخاص طور پر علاقے کے ممالک میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھا کر غیرپیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کر کے مزید موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ٹیگس