پیداواری کوٹے میں ایک بیرل کی کمی قبول نہیں کریں گے: وزیر پیٹرولیئم
ایران کے وزیر پٹرولیئم نے اوپک کے اجلاس میں کہا ہے کہ ہم ملت ایران کے حق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرپیٹرولئم بیژن زنگنے نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، تیل کی پیداوار میں ایک بیرل کی بھی غیرمنطقی کمی قبول نہیں کرے گا۔انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس وقت ایران کے تیل کی پیداوار منڈی سے باہر ہے اور جو لوگ زیادہ تیل نکال رہے ہیں انھیں زیادہ کمی کرنا چاہئے۔
بیژن زنگنے نے کہا کہ خاص حالات کی بنا پر ہم اپنے تاریخی حصے سے بھی کم تیل پیدا کررہے ہیں لہذا جو لوگ زیادہ تیل پیدا کر رہے ہیں انھیں زیادہ کمی کرنا چاہئے۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپک کا اجلاس جمعرات سے ویانا میں ہو رہا ہے۔
اوپک کے وزرائے پیٹرولیم تیل کی منڈی میں توازن پیدا کرنے کے لئے یعنی موجودہ پیداواری سطح باقی رکھنے یا اس میں چارلاکھ بیرل کمی لانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک سو دو ملین بیرل کی کمی لانے کے معاہدے کی مدت مارچ دوہزار بیس میں ختم ہو جائے گی۔