Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران کے ساتھ دو نئی گزرگاہیں قائم کرے گا

حکومت پاکستان ایران کے ساتھ مزید دو سرحدی گزرگاہیں قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-

 پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایران کے ساتھ دو نئی گزرگاہیں قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سرحدی گزرگاہوں کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور خطے میں سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس سے پہلے دفاعی پیداوارکی پاکستانی وزیر زبیدہ جلال نے کہا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی معاشی صورتحال کے بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات کے علاوہ ایران کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر منڈیاں قائم کی جائیں گی-

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ تہران کے موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان تیسری سرحدی گزرگاہ پیشن مند کے افتتاح کے علاوہ چھے سرحدی منڈیوں کے قیام کے سمجھوتے پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔

ٹیگس