80 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کی سیر کی
80 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کی سیر کی
Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ایرانی وزارت ثقافت کے مقاصد میں سے ہے۔
ایرانی وزیر برائے ثقافت، دستکاری اور سیاحتی صنعت علی اصغر مونسان نے قم کے مدارس کے نائب سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران، 80 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی کی وجوہات میں سے ایک چین میں کورونا وائرس کا پھیلاو ہے۔
مونسان نے کہا کہ سیاحتی صنعت میں ایران کی اتنی صلاحتیں ہیں کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی سے اسے ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینا، ایرانی وزرات ثقافت کے مقاصد میں سے ایک ہے اور اس حوالے سے عراق کیساتھ تعمیری معاہدے طے پائے گئے ہیں۔