دو ایرانی فلموں نے بوسان فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتا
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
جنوبی کوریا میں ہونے والے بوسان فلم فیسٹیول میں دوایرانی فلموں کو انعامات سے نوازا گیا۔
21 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک منعقد ہونے والے اس چھبیسویں بین الاقوامی فلمی میلے میں ایرانی فیلم ساز نوید محمودی کی " مردن در آب مطھر" نامی فلم کو بھی پیش کیا گیا تھا۔ "مرد ن در آب مطھر" نامی ایرانی فلم ، اسپیشل کیم جی سئوک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی ۔ بوسان بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دستاویزی فیلم " ہنر زندگی در خطر" نے بہترین دستاویزی فلم کے عنوان سے میکنٹ اسپیشل ایوارڈ حاصل کیا۔ اس فلم کی ڈائریکٹر ایرانی فلم ساز مینا کشاورز ہیں۔ "ہنر زندگی در خطر" نامی ڈاکومینٹری فلم کو امسٹرڈم بین الاقوامی دستاویزی فلم فیسٹیول کے لئے بھی قبول کر لیا گیا ہے ۔