سب سے زیادہ ٹھنڈک، چائے کی پیالی ٹوٹ گئی+ ویڈیو
یورپ میں اس وقت بہت زیادہ سردی پڑ رہی ہے اور وہاں کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 48.0 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص نے گرم چائے سے بھری پیالی کھڑکی سے باہر نکالی وہ ٹوٹ گئی۔
روس میں دنیا کا سرد ترین گاﺅں پایا جاتا ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، اس گاﺅں کا نام اومیاکون ہے۔
اتنی زیادہ سردی کے باعث موبائل فون اور اس طرح کے ڈیوائسز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ واش روم بھی گھروں سے باہر ہیں اور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ اگر کوئی فوت ہوجائے تو آخری رسومات میں تین دن لگ جاتے ہیں
یہاں جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے ، اس گاﺅں کو ’پول آف کولڈ‘ بھی کہاجاتا ہے کیونکہ یہ انسانی آبادی والا سب سے سرد ترین علاقہ ہے۔ مقامی لوگ گاڑیوں کے دوبارہ اسٹارٹ نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر سارا دن دوڑاتے رہتے ہیں جبکہ گاﺅں کی آبادی تقریباً 500 افراد پر مشتمل ہے ۔