Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • خلاء میں رہنے کے لئے رہیں تیار، ہوٹل کی تیاری اپنے آخری مرحلے میں

خلاء میں بنایا جانے والا پہلا اسپیس ہوٹل 2025 میں مکمل ہوگا جسے 2027 میں آپریشنل کیا جائے گا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق زمین کے ذیلی مدار میں بنائے جانے والے دنیا کے اس پہلے اسپیس ہوٹل میں ریسٹورنٹ، سنیما ہالز اور خصوصی قیام گاہیں بنائی جائیں گی جبکہ اس ہوٹل میں چار سو افراد کی گنجائش ہوگی۔

یہ ہوٹل خلائی تعمیرات کے حوالے سے مشہور کمپنی آربیٹل اسمبلی کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے۔  رپورٹس کے مطابق اسپیس ہوٹل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کہ سمندر میں چلنے والی کروز شپ میں فراہم کی جاتی ہیں۔یہ ہوٹل ایک گھومنے والے رنگ کی طرح بنایا جائے گا جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ قیام گاہیں جوڑی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹل بنانے والوں کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کردہ قیام گاہیں ناسا اور یورپی اسپیس ایجنسی کو ریسرچ کیلئے بھی بیچی جاسکتی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کا ڈیزائن متعدد دائروں پر مبنی ہوگا جن میں عملے کے ارکان کی رہائش، ہوٹل کیلئے پانی، بجلی اور ہوا وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دیگر یونٹس حکومتوں اور نجی کمپنیز کو فروخت یا لیز پر بھی دیا جا سکے گا۔

ٹیگس