Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم کے لیے دو بین الاقوامی ایوارڈ

ایرانی فلم "مسیر معکوس" ( الٹا راستہ) نے مزید دو بین الاقوامی ایوارڈ جیت لئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، چوتھے شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ایرانی فلم الٹا راستہ کو بہترین ہدایت کار اور بہتر ہیرو کا ایوارڈ دیا گیا۔ الٹار استہ، فلم سازی کے حوالے سے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں بنائی گئی فلم ہے۔

شنگھائی فلم فیسٹیول گیارہ جون سے شروع ہوا تھا اور بیس جون تک جاری رہا۔ شنگھائی فلم فیسٹیول کو ایشیا کا معتبرعالمی فلمی میلہ قرار دیا جاتا ہے۔

ٹیگس