Mar ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • خطے کے لوگ امریکی افواج تعیناتی کے مقام سے دور چلے جائیں: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اپیل

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی افواج کی تعیناتی کے مقامات سے دور چلے جانے کی اپیل کی ہے۔ 

سحرنیوز/ایران:   سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو  بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے والے دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی فوجیوں کا خاتمہ ہمارا فریضہ ہے۔لہذا خطے کے عوام کو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ فوری طور پر ان علاقوں سے باہر نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔
سپاہ نیوز سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے اعلامیہ نمبر 48 کا متن حسب ذیل ہے۔ 
بسم الله الرحمن الرحیم
مغربی ایشیا کے ممالک کے معزز شہریوں!
بزدل امریکی صیہونی فوجیں جو اپنے ہی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت اور صلاحیت نہیں رکھتیں، مجاہدین اسلام کے حملوں کے خوف سے شہری علاقوں کو استعمال کر کے بے گناہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 
چونکہ ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے دہشت گرد امریکی اور صیہونی فوجیوں کا خاتمہ ہمارا فرض بن چکا ہے لہذا ہم آپ معزز شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ  فوری طور پر ان علاقوں سے نکل جائیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
27 مارچ، 2026

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس