Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • یَا أیُّھا العَزِیز مَسَّنا وَ أھلَنَا الضُرُّ...!

روز جمعہ کا ذکر ۱۰۰ مرتبہ صلوات بر محمد و آل محمد۔

تصویر پر لکھی عبارت’’ يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُزْجَاةٍ فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا‘‘ سورۂ مبارکۂ یوسف کی آیت نمبر ۸۸ کا ایک حصہ ہے جو در حقیقت جناب یوسف علیہ السلام اور انکے بھائیوں کی داستان کی جانب اشارہ ہے۔

جس وقت جناب یوسف علیہ السلام کے بھائی انکے دربار میں پہونچے تو انہوں نے جناب یوسف کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

اب جو وہ لوگ دوبارہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ اے عزیز ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو بڑی تکلیف ہے اور ہم ایک حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں آپ ہمیں پورا پورا غلہ دے دیں اور ہم پر احسان کریں کہ خدا کا»خیر کرنے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے۔

ہم اور آپ یہی عبارت عزیز زہرا (ع) حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو خطاب کرکے کہتے ہیں:

’’يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُزْجَاةٍ فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا‘‘

مولا ہم پر بھی نظر کرم فرمائیں!

ٹیگس