Jun ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran

وفات حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کی مناسبت پر ہم عاشقان اہلبیت ع کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں-

عبدالعظیم بن عبداللہ بن علی بن حسن بن زید بن حسن بن علی بن ابی‌طالب(173-252 ق)، جو عبدالعظیم حسنی یا شاہ عبدالعظیم کے نام سے معروف ہیں، حسنی سادات کے علماء اور علم حدیث کے روایوں میں سے تھے۔ عبدالعظیم حسنی کا نسب چار پشتوں میں امام حسن مجتبی(ع) سے جا ملتا ہے۔

حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی  نے ۷۹سال تک دینی امورکے بارے میں بحث وگفتگو کی ہے اوراس میدان میں اپنے زمانے کےعالم انسان تھے۔

 حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام ایک ماہرمجتہد تھے کہ جو اہل بیت علیہم السلام سے حاصل کرنے والے اصول وقواعد کے بنیاد پرحقیقی محمدی اسلام سےاعتقادی اورعلمی مسائل کا استنباط کرسکتے تھےاورلوگوں کے سوالات کے جوابات دیا کرتے تھے۔  آپ ایک پرہیزگاراوردیندارانسان تھےاوراپنےدورمیں امانتداری اورصداقت میں مشہورتھے اورآپ نے اہل بیت علیہم السلام سےتوحید اورعدل کے بارے میں بہت زیادہ احادیث نقل کی ہیں۔

 حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام نے پانچ آئمہ اطہارعلیہم السلام کے دورمیں زندہ رہے ہیں یعنی امام کاظم علیہ السلام کے دورسے لےکرامام عسکری علیہ السلام کے دورتک زندہ تھے۔ حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام سیدالکریم کےنام سے مشہورہیں اورشاید اس کی وجہ یہ ہےکہ ایرانیوں کے لیےآپ کے حرم مطہرکی بہت زیادہ کرامات اوربرکات ہیں۔

 امام ہادی علیہ السلام ایک حدیث میں فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی قبرکی زیارت سید الشہداء علیہ السلام کی قبرکی زیارت کی طرح ہے۔

شہر رے میں مدفون تین امام زادوں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی (ع) ، حضرت طاہر(ع) اور حضرت حمزہ (ع) کا تعرف

 

ٹیگس