یوم پدر مبارک!
Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
۱۳ رجب سنہ ۳۰ عام الفیل کو مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس دن کو ایران اسلامی میں یوم پدر کا عنوان دیا گیا ہے!
مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے:
أَنَا وَ عَلِيٌّ أَبَوَا هَذِهِ الْأُمَّة؛ میں اور علی اس امت کے باپ ہیں۔ (بحارالأنوار 16 95 باب 6)
فرزند رسول حضرت امام رضا علیه السلام باپ کے سلسلہ میں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
عَلیکَ بطِاعَةِ الاَبِ وَ بِرِّهِ وَ التَّواضُعِ وَ الخُضُوعِ وَ الإعظامِ وَ الإکرامِ لَهُ، وَ خَفضِ الصَّوتِ بِحَضرَتهِ؛
تم پر فرض ہے کہ اپنے باپ کی اطاعت کرو،اسکے ساتھ نیکی کرو اور انکساری سے پیش آو، اسکو بزرگ اور محترم جانو اور اس کے سامنے اپنی آواز نیچی رکھو!
فقه الرضا علیه السلام، ص 334