Jul ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • خورشید کرم طلوع ہوا! ۔ پوسٹر

11 ذیقعدہ سنہ 148 ہجری کو آسمان امامت و ولایت کا آٹھواں خورشید،مظہر رأفت و کرم،امام ضامن حضرت رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت مدینہ منورہ میں ہوئی۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی شان میں

شاعر اہلبیت جناب نصیر اعظمی صاحب کا کلام ملاحظہ ہو

 

ہماری فکر رسا پہ ہے اس طرح کتاب خدا کا سایہ

لبوں پہ ہے آیہ ولایت سروں پہ ہے انما کا سایہ

توبغض عترت کی دھوپ میں ہے نہ ہو گا اللہ تجھ سے راضی        

رضا  کی محفل میں آ ملے گا تجھے خدا کی رضا  کا سایہ         

منائیں وہ لو گ خیر اپنی جو حشر میں بے اماں رہیں گے

حسینیوں پر بروز محشر رہے گا فرش عزا کا سایہ

یہ پاک مشہد کا ہے علاقہ وہ سر زمین مقدس قم         

ادھر بھی حق کی عنایتیں ہیں ادھر بھی رب کی عطا کا سایہ         

یہاں سے قم تک جدھر بھی دیکھو خدا کی رحمت برس رہی ہے

ادھر سروں پر علی  کا سایہ تو اس طرف فاطمہ  کا سایہ

یہ کہدو امریکیوں سے جاکر نظر اٹھائیں ذرا سنبھل کر        

پڑے گا ایران پر نہ ہر گز تمہارے جور و جفا کا سایہ        

کرم محبت وفا عنایت شفا ہدایت نجات جنت

خدایا سرپر رہے ہمیشہ رؤف کی ہر عطا کا سایہ

زمانہ مل کر مٹانا چاہے تو مٹ نہیں سکتی قوم شیعہ

نصیر اس قوم پر ہے بنت رسول حق کی دعا کا سایہ

ٹیگس