Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • حضرت امام محمد تقی(ع) کا روز شہادت اور ایک معجزہ

مورخین نے فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت آخر ذیقعدہ لکھی ہے۔

نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارہویں درخشاں ستارے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام  220 ہجری قمری کو حاکم وقت کے جور و ستم کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ آپ کا اسم گرامی محمد، کنیت ابوجعفر اور تقی وجواد دونوں مشہور لقب ہیں۔

آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السّلام تھے۔

* فرمان حضرت امام علی ابنِ موسیٰ الرضا (علیه السلام)*

جو بھی ہماری مصیبتوں کو یاد کرے اور جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا ہے اس پر روئے تو وہ قیامت کے دن ہمارے درجے میں ہمارے ساتھ ہوگا اور اگر کسی کو ہماری مصیبتیں یاد دلائی جایں اور وہ گریہ کرے یا کسی کو رلائے تو اسکی آنکھیں اس دن گریہ نہیں کریں گی جس دن دوسری آنکھیں گریہ کریں گی اور اگر کوئی ایسی مجلس میں شرکت کرے جس میں ہمارے مسائل کا احیا ہوتا ہو تو اس کا دل اس دن نہیں مرے گا جس دن سارے دل مر جائیں گے۔

بحار الأنوار، ج ‏٤٤ ص٢٧٨

* حضرت امام محمد تقی الجواد علیه السلام کی ایک حدیث *

حضرت امام محمد تقی الجواد علیه السلام نے فرمایا:

مؤمن کے لئے تین خصلتوں کا ہونا ضروری ہے:

خداوند عالم کی جانب سے توفیق، واعظ ضمیر اور نصیحت کرنے والوں کی نصیحت قبول کرنا۔

بحارألانوار،ج‏75،ص358

* حضرت امام محمد تقی الجواد علیه السلام کا ایک معجزه *

حضرت امام جواد علیه السلام نے مسجد کوفه میں ایک خشک درخت کے نیچے وضو کیا اور آپ نے نماز مغرب ادا کی، نماز کے بعد دیکهنے والوں نے دیکها کہ اس درخت کے پتے ہرے ہوگئے اور پهل لگ گئے اور لوگوں نے اس درخت کے پهل کهائے۔

شرح الكافي، ج‏7، ص: 292

* سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے*

 

ٹیگس