May ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۹ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-5

معاشرے میں ناراضگی کی ایک وجہ غریب اور مالدار لوگوں کے درمیان طبقات کا فاصلہ ہے ۔

معاشرے میں طبقات میں جتنا فاصلہ ہوگا معاشرے کے غریبوں کی زندگی اتنی ہی سخت ہوگی ۔ جس معاشرے میں لوگوں میں ایک دوسرے سے محبت اور تشویش کم ہوگی، غریب لوگوں کو اتنی ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے برخلاف امیر افراد جتنا زیادہ غریبوں اور محروموں کا خیال رکھیں گے اتنا ہی غریب اور محروم افراد کی زندگی بہتر ہوگی ۔

مذہب اسلام اسلام کی زندگی سے سرشار تعلیمات میں سماجی انصاف پر بہت زیادہ تاکید کیا گیا ہے اور اسلام نے معاشرے کے لوگوں کے درمیان انصاف قائم کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ہے ۔  

معاشرے میں لوگوں کے درمیان انصاف قائم کرنے کے لئے اسلام کا ایک حکم روزہ ہے۔ روزہ رکھنے سے ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں جس سے امیر افراد غریب اور محروم افراد کے حالات اور ان کے سماجی اور اقتصادی دباؤ کو سمجھیں اور ان کے دکھ درد کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔ 

امیر افراد کی اس کوشش سے غریب اور محروم لوگوں کے مسائل کم ہوتے ہیں اور ان میں بھائی چارے اور محبت کے جذبے پیدا ہوتے ہیں ۔

روزے کا ایک فائدہ غریب اور محروم افراد سے محبت کا جذبہ پیدا کرناہے ۔ جن افراد کی زندگی اچھی ہے اور انہوں نے غریبی اور بھوک پیاس کا مزہ چکھا ہے ممکن ہے کہ وہ غریبوں سے غافل ہو جائیں ۔

روزہ وہ چیز اور ذریعہ ہے جو امیر افراد کو غفلت سے نجات دیتا ہے اور انہیں محروموں کے مسائل کی یاد دلاتا ہے تاکہ امیر لوگ غریب اور محروموں پر توجہ دیں اور ان کے مسائل دور کرنے کی کوشش کریں ۔

ٹیگس