بہار بندگی-19
قرآن مجید کی تلاوت کی خصوصیت اور اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ بہت کم ہی عبادت کی اتنی اہمیت ہے کیونکہ غور و فکر اور تدبر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت، نیکی کا سرچشمہ ہے ۔
قرآن مجید میں پیغمبر اسلام خطاب کرتے ہوئے آیا ہے کہ رات کو نماز کے لئے بیدار ہوں لیکن پوری رات نہیں، تھوڑی رات، یا آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم، یا کچھ زیادہ، اور قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کے پڑھیں ۔
رمضان المبارک کا مہینہ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کی برکتوں سے مستفید ہونے کے لئے بہترین مہینہ ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت دلوں پر جمی زنگ کو دھو دیتا ہے۔ پیغمبر اسلام فرماتے ہیں کہ لوہے کی طرح دلوں پر بھی زنگ لگ جاتی ہے تو ان سے پوچھا گیا کہ زنگ چھڑانے کے لئے کیا کیا جائے ؟ تو آپ نے فرمایا، قرآن مجید کی تلاوت کرو ۔
قرآن مجید کی تلاوت اسی طرح گھر اور زندگی گزارنے کی جگہ کے روشن ہونے کا سبب بنتی ہے اور روزی میں اضافے کا اس کا حیرت انگیز اثر ہے ۔ پیغمبر اسلام فرماتے ہیں کہ اپنے گھروں کو قرآن مجید کی تلاوت سے روشن کرو، جس گھر میں قرآن مجید کی تلاوت کی جائے گی، اس میں خیر و برکت زیادہ ہوگی اور اس کے مکین نعمت خدا سے مستفید ہوں گے ۔