بہار بندگی-21
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ قرآن مجید سے بہت زیادہ انس رکھتے تھے ۔ دن و رات میں کئی بار خاص طور پر نماز صبح کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے اور جب بھی انہیں کام سے فراغت ہوتی تھی قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہو جاتے تھے ۔
جب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور صحافی ان سے انٹرویو کے لئے آتے تھے تو 10-15 منٹ انہیں اپنے کیمرے وغیرہ سٹ کرنے میں لگتا تھا تو اس عرصے میں امام خمینی قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہو جاتے تھے ۔
اس وقت موجود افراد میں سے کچھ امام خمینی رحمۃ اللہ سے کہتے تھے کہ آپ خود کو انٹرویو کے لئے آمادہ کیجئے یعنی ابھی قرآن کی تلاوت مت کیجئے، تو امام خمینی ان کے جواب میں کہتے تھے، تو کیا میں اپنا وقت برباد کر دوں۔
اس کے علاوہ ہر سال رمضان المبارک میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اپنے مد نظر کچھ افراد کو ہدایت دیتے تھے کہ اس مہینے میں کئی بار قرآن مجید کی تلاوت کی جائے ۔ اسی طرح امام خمینی بیماری کی حالت میں بھی ہر نماز سے پہلے اور بعد میں قرآن مجید کی تلاوت ضرور کرتے تھے ۔ اس مہینے میں وہ بہت زیادہ ضروری ملاقات کے علاوہ ملاقات سے پرہیز کرتے تھے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت اور دعا کر سکیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ ہر تین دن میں ایک بار پورے قرآن کی تلاوت کر لیتے تھے ۔