امریکہ، ہندوستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
نیویارک میں امریکہ، ہندوستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا پہلا سہ فریقی اجلاس تشکیل پانے والا ہے-
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ، ہندوستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ کا پہلا سہ فریقی اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ستمبر کے آخر میں تشکیل پائے گا-امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ایک نشست کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ سمیت تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے تشکیل پانے والے پہلے مشترکہ سہ فریقی اجلاس کا مقصد پالیسیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے-
تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان سلامتی کے بارے میں تعاون کو مستحکم بنانے کے طریقوں کے بارے میں گفتگو ہو گی-
نیویارک میں یہ سہ فریقی اجلاس ایسی حالت میں تشکیل پا رہا ہے کہ چین اور جنوبی و مشرقی چین کے سمندری علاقوں میں واقع ملکوں کے درمیان ارضی اختلافات بدستور جاری ہیں اور چین کے مشرق میں واقع جزائر کی ملکیت کے بارے میں چین اور جاپان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کافی شدّت اختیار کرگئے ہیں-