Oct ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کے بیان پر ہندوستان کا ردعمل
    پاکستانی وزیراعظم کے بیان پر ہندوستان کا ردعمل

ہندوستان کی وزرات خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل بارے میں پاکستانی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

نئی دہلی سے ارنا کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کردیا جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرلیا جائے۔ انہوں نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے کشمیر پر بیرونی قبضے کی بات کرکے حقیقت بیان کی ہے لیکن یہ قابض ملک بقول ان کے ہندوستان نہیں بلکہ پاکستان ہے اور اسے جلد از جلد کشمیر کو خالی کردینا چاہیے۔

 مبصرین کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران کشمیر کے بارے میں پاکستان کے کسی عہدیدار کے بیان پر ہندوستان کی جانب سے سامنے آنے والا یہ سخت ترین ردعمل ہے۔

ٹیگس