سانحہ منی میں شہید ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی تعداد میں اضافہ
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
منی میں شہید ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی تعداد بڑھ کے اٹھاون ہوگئی ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں اٹھاون ہندوستانی حاجیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ابھی اٹھہتر سے زائد ہندوستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہدائے منی کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت کے بہت سے شہدائے منی کو ورثا کی اجازت کے بغیر ہی دفن کردیا ہے جس کے خلاف مختلف افریقی ملکوں کے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
گزشتہ چند دنوں ہندوستان کی بہت سی سیاسی شخصیات اور علمائے کرام نے بھی حج کے دوران سعودی بد انتظامی پر سخت تنقید کی ہے ۔