ہندوستان جاپان سے جدید ترین ہوائی جہاز خریدنے کے لئے تیار
ہندوستان جاپان سے جدید ترین ہوائی جہاز خریدے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔
جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے تیار کردہ، ایمفی بییس جہاز کی خریداری کے لیے ٹوکیوں اور نئی دہلی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق توقع ہے کہ مذکورہ ہوائی جہازوں کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات آئندہ ماہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کے دورہ ہندوستان کے موقع پر مذکورہ ہوائی جہازوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
جاپانی وزیراعظم گیارہ سے تیرہ دسمبر تک ہندوستان کا دورہ کرنے والے وا لے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم کے دورہ ہندوستان کا مقصد جنوبی بحیرہ چین میں ، بیجنگ کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کے بارے میں ہندوستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے۔ حکومت جاپان نے اپریل دوہزار چودہ میں نصف صدی کے بعد اپنے دفاعی ساز و سامان کی برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ جاپان نے دنیا کے دیگر ملکوں کو جاپانی ساخت کے اسلحے کی فروخت کے معاہدے بھی کئے ہیں۔