Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور جاپان کی کوسٹ گارڈز کی مشقیں ہر دو سال بعد انجام پاتی ہیں۔
    ہندوستان اور جاپان کی کوسٹ گارڈز کی مشقیں ہر دو سال بعد انجام پاتی ہیں۔

ہندوستان اور جاپان کی کوسٹ گارڈز کی مشترکہ مشقیں خلیج بنگال میں شروع ہو گئی ہیں جن میں دونوں ملکوں کے کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شرکت کر رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور جاپان کے درمیان کوسٹ گارڈز کی یہ پندرہویں مشقیں ہیں کہ جن کا مقصد بحری قزاقوں کا مقابلہ کرنا، تلاش و جستجو کی کارروائیاں انجام دینا اور دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ تعاون کرنا ہے۔

ہندوستانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے پانچ جنگی بحری جہازوں اور گشتی کشتیوں کے علاوہ کئی ہیلی کاپٹر بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ جاپان کی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز اور کئی ہیلی کاپٹر ان مشقوں میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور جاپان کی کوسٹ گارڈز کی مشقیں ہر دو سال بعد انجام پاتی ہیں۔

ٹیگس