Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور فرانس کے درمیان جنگی طیاروں کا سودا ہو گیا

ہندوستان اور فرانس نے جدید ترین رافال جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

ہندوستان اور فرانس کے درمیان چھتیس رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط، فرانسیسی صدر فرانسوا اولینڈ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد کئے گئے۔

صدر اولینڈ اور وزیراعظم نریندر مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے پر دستخط کئے جانے کا باضابطہ طور پر اعلان کر تے ہوئے کہا کہ رافال طیاروں کی قیمت اور دوسرے مالی معاملات کے بارے میں نئی دہلی اور فرانس کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے۔

رافال طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو فرانسیسی صدر کے دورہ ہندوستان کا اہم ترین مقصد قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانس، ہندوستان کو ایک سو چھبیس رافال طیارے فروخت کرنا چاہتا تھا تاہم قیمت کے معاملے پر پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر اس کی تعداد گھٹا کر صرف چھتیس کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس نے ہندوستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹیگس