Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • خاندانی بنیادوں کی تخریب ، بشریت کے لئے خطرہ، بریکس کا بیانیہ

برکس کے رکن ملکوں کے مسلم رہنماؤں نے خاندانی بنیادوں کی تخریب کو بشریت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برکس کے رکن ملکوں کے مسلم عمائدین نے اہم ترین عالمی مسائل کے تعلق سے اپنے موقف کے  بارے میں ایک بیان جاری کرکے خاندانی بنیادوں کی تخریب کو انسانیت کے  مستقبل کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

  برازیل کے شہر ریو ڈی جنرو میں، برکس کے رکن ملکوں کے مسلم مذہبی عمائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی ثقافت و رابطے کی تنظیم کے سربراہ محمد مہدی ایمانی پور نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی کی ۔

اجلاس میں برکس  کے رکن 10 ملکوں کے مسلمان مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اجلاس کے اختتام پر برکس کے رکن ملکوں کے مسلم مذہبی عمائدین نےایک مشترکہ بیان جاری کرکے اہم ترین عالمی مسائل کے تعلق سے اپنا موقف بیان کیا۔

 اس بیان میں ہرقسم کی انتہا پسندی، نفرت انگیزی، دہشت گردی اور فسطائیت کی مذمت اوررکن ملکوں کے مسلم برادری  اور اسلامی تنظیموں کے درمیان، علمی، مذہبی اور انسان دوستانہ تعاون میں توسیع کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

برکس کے رکن ملکوں کے مسلم عمائدین کے اس مشترکہ بیان میں خاندانی بنیادوں کے استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان بنیادوں کی تخریب کو بشریت کے مستقبل کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔  

ٹیگس