پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق ہندوستان کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i215671-پاکستانی_کرکٹ_ٹیم_کے_خلاف_قانونی_کارروائی_سے_متعلق_ہندوستان_کی_دھمکی
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کی تو اس کا یہ اقدام بلا جواز ہو گا اور اس سلسلے میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق ہندوستان کی دھمکی

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کی تو اس کا یہ اقدام بلا جواز ہو گا اور اس سلسلے میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔

ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سیکورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات اور اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو چاہئے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرے۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ حکومتی سطح پر سیکورٹی کی ضمانت نہیں ملی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ الزام بھی لگایا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، اور مختلف بہانے اس کے شواہد ہیں۔