Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  •  عمر خالد اور انیربان بھٹہ چاریہ کو عبوری ضمانت مل گئی

ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار دہلی کی جے این یو یونیورسٹی کے دو طلبا عمر خالد اور انیربان بھٹہ چاریہ کو چھے ماہ کی عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پٹیالہ ہاؤس عدالت نے دونوں ملزمان کو پچیس ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ہے -

ان دونوں طالب علموں نے گزشتہ تیئیس فروری کو اپنے اوپر عائد غداری کے الزام میں پولیس کے سامنےگرفتاری پیش کی تھی تاہم ان طلبا نے اپنے اوپر عائد الزام کی تردید کی تھی -

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دونوں طالب علموں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اس لئے اسے ایسا نہیں لگتا کہ وہ قانون سے فرار اختیار کریں گے -

عدالت نے ان دونوں ہی طالب علموں سے کہا ہے کہ وہ عبوری ضمانت کے دوران ملک سے باہر نہیں جاسکتے -

عدالت نےان دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کنہیا کمار کو ضمانت دی گئی ہے تو برابری کی بنیاد پر ان دونوں کو بھی ضمانت ملنی چاہئے -

اس سے پہلے عدالت نے دونوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ اٹھارہ مارچ تک محفوظ کرلیا تھا -

ان طالب علموں نے اپنی درخواست ضمانت میں کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسیوں کو ان کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے ساتھ ہی جب کنہیا کمار کو ضمانت مل چکی ہے تو انہیں بھی ملنی چاہئے -

ٹیگس