Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آسمان پر حیرت انگیز روشنی

دہلی اور اس کے مضافات میں گزشتہ رات آسمان پر تیزروشنی کی لکیر نے لوگوں کوحیرت میں ڈل دیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: بتایا گیا ہے کہ دہلی اور این سی آر کے آسمان میں یہ عجیب وغریب اور حیرت انگیز نظارہ شہاب ثاقب کے فضا میں ٹوٹ کر بکھر جانے کے نتیجے میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ 

تیزروشنی کی یہ حیرت انگز لکیر دہلی اور اس کے اطراف میں، نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور علی گڑھ تک لوگوں نے دیکھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بولائڈ تھا جو شہاب ثاقب کی وہ قسم ہے جس میں کرہ زمین میں ہوا سے ٹکرانے اور رگڑ کھانے کی وجہ سے شدید گرمی پیدا ہوتی ہے اور وہ ٹوٹ کر فضا میں ہی بکھر جاتا ہے۔ 

ٹیگس