Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ہندوستان کے لئے چابہار بندرگاہ کا استثنی ختم کیا

امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ، ہندوستان کی سرمایہ کاری سے توسیع پانے والی ایران کی چابہار بندرگاہ کے لئے پابندیوں سے استثنیٰ کو منسوخ کردے گی۔

سحرنیوز/ہندوستان:  انڈین ایکسپریس نیوز ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں چابہار بندرگاہ کے لیے پابندیوں سے استثنیٰ کو منسوخ کردے گی، جسے ہندوستان تیار کررہا ہے، اور اس اسٹریٹجک بندرگاہ کے خلاف پابندیاں اب سے تقریباً دس دن بعد انتیس ستمبر سے نافذ العمل ہوجائیں گی۔

مذکورہ ویب سائٹ مزید لکھتی ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایران کو نشانہ بنایا ضرور ہے مگر اس کے منفی اثرات ہندوستان کے لیے بھی سنگین ہوں گے، کیونکہ نئی دہلی، تہران کے ساتھ مل کر چابہار بندرگاہ اور اس کے شہید بہشتی ٹرمینل کو تیار اور افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے اُسے استعمال کر رہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں، امریکہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کو پابندیوں سے مستثنیٰ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس استثنیٰ میں چابہار بندرگاہ کی ترقی، اس سے منسلک ریلوے کی تعمیر اور افغانستان کے استعمال کے لیے اس بندرگاہ کے ذریعے غیر منظور شدہ سامان کی منتقلی کے علاوہ ہندوستان کے لئے افغانستان کے ذریعے ایرانی تیل کی مصنوعات کی درآمدات بھی شامل تھییں جو اب نئی ہدایت کے ساتھ منسوخ کر دیے جائیں گے۔ 

ٹیگس