Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کا مختلف میدانوں میں تعاون پر زور

ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم نے مختلف میدانوں منجملہ ایٹمی شعبوں میں تعاون پر زور دیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم شینزوآبہ نے واشنگٹن میں ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے تعلق سے کی جانے والی کوششوں میں دونوں ملکوں کا تعاون مفید واقع ہو گا، کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں ہندوستانی حکام کی کوشش دوطرفہ تعاون کی توسیع میں اہمیت کی حامل ہے-

ہندوستانی وزیراعظم نے بھی اس ملاقات میں بحیرہ چین کے مسئلے پر جاپان اور چین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات میں جاپان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اختلافات کے حل کے لئے بین الاقوامی قوانین اور عالمی برادری کی خواہشات کے مطابق اقدامات کئے جانے جاہئیں-

واضح رہے کہ ہندوستان اور جاپان کے وزرائے اعظم نے گذشتہ برس ہندوستان کے ایٹمی بجلی گھروں کی توسیع کے بارےمیں ابتدائی سمجھوتہ کیا تھا-

ہندوستان کی جانب سے این پی ٹی پر دستخط نہ کئے جانے کی بنا پر جاپان ماضی میں ہندوستان کے ساتھ ایٹمی تعاون کرنے سے گریز کرتا رہا ہے- ہندوستان کے وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ٹیگس